خبرنامہ پاکستان

بنگلادیش میں ٹکٹ خریدنے والوں کے بوتھ پر پتھروں کی بارش، 3 افراد زخمی

بنگلادیش میں ٹکٹ خریدنے والوں کے بوتھ پر پتھروں کی بارش، 3 افراد زخمی

سلہٹ:(ملت آن لائن) ٹکٹ خریدنے آنے والے شائقین نے تاخیر کی وجہ سے بوتھ پر پتھروں کی بارش کردی۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ کیلیے ٹکٹ خریدنے آنے والے شائقین نے تاخیر کی وجہ سے بوتھ پر پتھروں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس کی زیادہ نفری تعینات کردی گئی، ٹکٹوں کی فروخت 10 بجے شروع کرنے کا وقت دیا گیا تھا جبکہ رش کے باوجود بوتھ پر ملازمین نے کام کا آغاز نہ کیا تو لوگ غصے میں آگئے۔ واقعے کے بعد معمول کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش لیگ کے این او سی دیکھ کر سر پیٹ لیے۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ 4 نومبر سے 12 دسمبر تک شیڈول ہے،چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد انتہائی پُرکشش معاوضے پاکستانی کرکٹرز کے منتظر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کے متوقع دورے اور قومی ٹی ٹوئنٹی بھی نومبر میں ہی شیڈول کرنے کی وجہ سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو بی پی ایل کے لیے 18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے این او سی جاری کر دیے لیکن ساتھ ہی 11سے 27نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ڈومیسٹک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس صورتحال میں این اوسی پانے والے کرکٹرز پریشان ہو گئے، سرفراز احمد، محمد عامر، شعیب ملک، حسن علی، فہیم اشرف، فخر زمان، رومان رئیس، اسامہ میر، عثمان شنواری، بابرا عظم، جنید خان، شاداب خان و دیگر قومی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے ہفتے میں ایکشن میں نظر آسکتے ہیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز کا شیڈول طے پانے کی صورت میں بھی کرکٹرز قومی ڈیوٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب حکام کی جانب سے شاہد آفریدی ، مصباح الحق، سہیل تنویر اور محمد سمیع کو مکمل ایونٹ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا اور وہ 4نومبر سے ہی بی پی ایل میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔