خبرنامہ پاکستان

بنی گالا آنےکی دھمکی دینےوالےابھی مجھےجانتےنہیں، عمران

کراچی:(اے پی پی) عمران خان کا کہنا ہے کہ بنی گالا آنے کی دھمکی دینے والے سمجھتے ہیں کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ ابھی انہیں جانتے نہیں ہم رائیونڈ میں نوازشریف سے جواب لیں گے۔ کراچی میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری والدہ نے بھی پاکستان کے لیے ہجرت کی تھی، ہجرت کرکے آنے والا زیادہ محب وطن ہوتاہے، الطاف حسین نے را کے ساتھ مل کر پاکستان اور کراچی کو نقصان پہنچایا، مہاجروں کو پیغام دیتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، کراچی کے عوام ان کے ساتھ آئیں وہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، ملک میں بادشاہت قائم کی جا رہی ہے اور ملک میں فرعون کی حکومت ہے، وہ فرعونیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ چلنےکی دعوت دیتے ہیں، وزیر اعظم نے آف شورکمپنیوں میں اربوں روپے چھپائے اور اب وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صرف 4 سوال لے کر رائیونڈ جارہا ہوں اور مارچ میں تمام جماعتوں کو شرکت کے لیے دعوت دوں گا، بنی گالا آنے کی دھمکی دینے والے سمجھتے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ ابھی انہیں جانتے نہیں، بنی گالا آنے والے نوازشریف انہیں جانتے ہیں، ہم رائیونڈ میں نوازشریف سے جواب لیں گے۔