خبرنامہ پاکستان

بچوں کو افسوسناک واقعات سے بچانے کیلئے چند ضروری اقدامات

بچوں کو افسوسناک واقعات

بچوں کو افسوسناک واقعات سے بچانے کیلئے چند ضروری اقدامات

لاہور:(مل آن لائن) ننھے بچوں کو ایسے افسوسناک واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ والدین بچوں کا خاص خیال رکھیں اس لیے آپ کو ایسے اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے جس سے بچوں کا آگاہ ہونا نہایت ضروری ہے۔

بچوں کا باہر جانا ضروری ہو تو گھر کا کوئی قابل اعتبار شخص اس کے ساتھ رہے۔
دور سے ہی سہی ، بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔
ملازم چاہے پرانا ہو یا نیا، اس کی نگرانی کی جائے۔
ملازمین کے بارے میں معلومات تھانے میں جمع کرائی جائیں۔
بچوں کے کھیل کود کے لیے جگہ مخصوص کی جائے۔
کھیل کود کے دوران بھی کسی بچے کے والدین کا اس جگہ موجود ہونا ضروری ہے۔
بچوں کے کھیل کود کا ٹائم سیٹ کیا جائے۔
کھیل کا ٹائم بڑھانا ہو تو ایسا بچے کے والدین کے مشورے سے کیا جائے۔
محلے میں بچوں کے کھیل کود کے لیے جگہ مخصوص کی جائے۔
اس دوران کوئی بااعتبار شخص محلے کی نگرانی کرتا رہے۔
بچوں کو کسی کے گھر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
بچوں کو کسی اجنبی ہمسایوں کے گھر نہ جانے دیں۔
محلے میں نامعلوم افراد کو نہ آنے دیا جائے۔
بچوں کو اکیلے دکانوں یا بازاروں میں نہ بھیجا جائے۔
نہ بچوں کے ذریعے رقم یا مال کی ترسیل کی جائے۔
بچوں کو ان واقعات کے بارے میں بتایا جائے۔
بچوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی حرکت کے بارے میں والدین کو فوری بتائیں۔