خبرنامہ پاکستان

بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز

بچی کو زیادتی کا

بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) قصور میں بچی زیادتی معاملے پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعاگوہوں کہ قصورمیں زیادتی کاشکارہونےوالی بچی کونا صرف انصاف ملےبلکہ مجرموں کوعبرت کانشان بنا دیا جائے۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قصور میں بچی زیادتی معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قصورمیں بچی کو قتل کرنے والے پکڑے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ دعاگوہوں کہ قصورمیں زیادتی کاشکارہونےوالی بچی کونا صرف انصاف ملے بلکہ مجرموں کوعبرت کانشان بنادیا جائے۔ یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے چی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا ، واقعہ کیخلاف شہر میں شتر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔ بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں ہیں، اہل خانہ کےمطابق والدین کی عمرے سے آج واپسی پرزینب کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔