خبرنامہ پاکستان

‘بڑی مچھلیوں کیخلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں’

‘بڑی مچھلیوں کیخلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں’
اسلام آباد:(ملت آن لائن) کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ نیب نے نجی اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹرز کے 175 متاثرین کی ہتھیائی گئی رقم واپس کر دی۔ نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ عوام نے نجی اور کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں عمربھر کی جمع پونجی سے سرمایہ کاری کی، اکثریت کو پلاٹ ملے ناں ہی رقم واپس کی گئی، اب نیب وسائل غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثرین کی رِکوری پر استعمال کئے جائیں گے۔چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور نیب میں اب صرف کام، کام اور کام ہو گا، 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 96 ریفرنسز متعلقہ عدالتوں میں دائر کئے جا چکے ہیں، تمام میگا کرپشن سکینڈلز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔