خبرنامہ پاکستان

بھارت کی انسانیت سوز حرکتوں کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

راولپنڈی(ملت آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز حرکتیں کر رہا ہے جنہیں دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔

کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق ملنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی، ثقافتی ہر لحاظ اور ہر طریقے سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

نفیس ذکریا کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بھارتی ثبوت ہے۔