خبرنامہ پاکستان

بھارتی ایئر فورس نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی ایئر فورس نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی ایئروائس مارشل بی ایس دھانوا کا کہنا ہے پاکستان اور چین سے بیک وقت نہیں لڑ سکتے،پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فراہمی نے ہماری زندگی مشکل بنا دی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئروائس مارشل بی ایس دھانوا کا کہنا ہے پاکستان اور چین سے بیک وقت د و محازوں پر جنگ نہیں لڑ سکتے۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فراہمی نے ہماری زندگی مشکل بنا دی ہے ۔