خبرنامہ پاکستان

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے: اعجازالحق

اسلام آباد :(اے پی پی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ مردان پشاور اور کوئٹہ میں دھماکہ سب لنک ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عسکری ونگ سے علیحدگی اختیار کرتی ہے اور سیدھے راستے پر آئی ہے تو اچھی بات ہے لیکن لندن سے کچھ اور بیان آ رہے ہیں اور یہاں سے الطاف حسین کے بیانات کچھ اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے واقعات کوئٹہ میں دہشت گردی سب ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے جسے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے اکادکا کے واقعات بھی ختم ہو جائیں گے۔