خبرنامہ پاکستان

بھارتی دہشتگردی، پاکستان کا ماہ رواں میں سفیروں کی کانفرنس بلانےکا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبر ممالک کو بریفنگ ، حکومت کا بھارتی دہشت گردی اور کشمیریوں پر ظلم و ستم پر اسی ماہ کے آخرمیں بلانے پاکستانی سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دفتر خارجہ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبر ملک امریکہ ، چین ، فرانس ، برطانیہ اور رشیا کے سفیروں کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے بریفنگ دی ۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر سخت تشویش ہے ۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے ۔ بھارت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دبائو بڑھایا جائے ۔ ادھر دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے آخر میں بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانفرنس وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کی جا رہی ہے ۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں کلبھوشن یادیو ، پاک افغان بارڈر اور کشمیر پالیسی شامل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی کی سربراہی میں کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ کانفرنس کے اختتام پر پاکستانی سفیروں کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے اور را ایجنٹ کی پاکستانی سے گرفتاری ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا جائے گا ۔