خبرنامہ پاکستان

بھارتی ریاست اڑیسہ میں کشمیری طالب علم کی گمشدگی پر میرواعظ کا اظہار تشویش

بھارتی ریاست

بھارتی ریاست اڑیسہ میں کشمیری طالب علم کی گمشدگی پر میرواعظ کا اظہار تشویش

سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے گزشتہ ماہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں لاپتہ ہونیوالے کشمیری طالب علم سہیل اعجاز جو ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں کی مسلسل گمشدگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں کشمیری طلباء اور تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کٹھ پتلی انتظامیہ اور اڑیسہ کی انتظامیہ کشمیری طالب علم کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان کی مسلسل گمشدگی کی وجہ سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں اور اس کے اہلخانہ میں اس کی سلامتی کے بارے میں انتہائی پریشان ہے ۔ میرواعظ نے سہیل اعجاز کے اہلخانہ بالخصوص اس کے چچا جو اڑیسہ سے واپسی پر ہندواڑہ میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گئے ہیں، پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔میرواعظ نے سہیل اعجاز کے زخمی والد جو وینٹی لیٹر پر ہیں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔