خبرنامہ پاکستان

بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ 2 افراد زخمی

بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ 2 افراد زخمی

نارووال: (ملت آن لائن) بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر کے ایک رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی کو زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ورکنگ بانڈری پرتغل پور ، بھوپال پور منجلہ ، اگور سمیت قریبی آبادی کو مارٹر گولوں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ،
بھارتی اشتعال انگیزی کا چناب رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے باعث بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں جبکہ بھارتی فائرنگ سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں نے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی شروع کردی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے لازی بل میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کاتعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 96بٹالین سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال داخل کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئی شروع کردی ہے۔