خبرنامہ پاکستان

بھارتی عدالت میں وزیراعظم نوازشریف کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمنظور

انبالہ: (اے پی پی) درخواست اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا نامی تنظیم کی جانب سے غداری کی دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے شدت پسند برہان وانی کو شہید قرار دینا اور پاکستان میں یومِ سیاہ منانا، بھارت کیخلاف کھلی جنگ ہے۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور اس معاملے پر دوبارہ سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔