خبرنامہ پاکستان

بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا

بھارتی عدالت

بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا

ممبئی:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست جودھ پور کی مقامی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کیس میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا جب کہ نامزد دیگر ملزمان ادکارہ تبو، سیف علی خان، نیلم اور سونالی باندرے کو بری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان اور دیگر اداکاروں کے خلاف نایاب کالے ہرن کے شکار سے متعلق 20 سال قبل درج ہونے والے مقدمے کا محفوظ کردہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں اداکار سلمان خان کو مجرم قرار دیا جب کہ دیگر کو بری کرنے کے احکامات سنائے۔ اداکار سلمان خان کو آج ہی سزا سنائے جانے کا امکان ہے جب کہ سینئر وکلا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو ایک سے 6 سال تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔