خبرنامہ پاکستان

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں کے لئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) قومی اسمبلی میں سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر‘ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں سمیت دیگر حادثات‘ دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کہنے پر سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر‘ سید نوید قمر کے والد‘ ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیز فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں‘ شاہ نورانی کے مزار پر دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں‘ گڈانی ٹینکر حادثہ‘ پولیس کیڈٹ ٹریننگ کالج کوئٹہ‘ ذکریا ایکسپریس اور رحیم یار خان میں بس حادثات میں شہید ہونے والے افراد ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم سے شہید ہونے والے کشمیریوں‘ ایم کیو ایم کے رکن علی راشد کے والد اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی محمد عدیل کے ایصال ثواب کے لئے صاحبزادہ محمد یعقوب نے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی۔