خبرنامہ پاکستان

بھارتی لیگ میں ویمنز ٹیم 2 رنز پر پویلین لوٹ گئی

بھارتی لیگ میں ویمنز ٹیم 2 رنز پر پویلین لوٹ گئی
ئی دہلی:(ملت آن لائن) کرکٹ کی دنیا میں آئے دن نئے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں مگر کسی بھی ٹیم کا 2 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ پہلی بار بنا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں صرف 2 رنز پر پوری ٹیم کے پویلین لوٹنے کا حیران کن واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بھارتی لیگ میں ناگالینڈ کی انڈر19 ٹیم کیرالہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں صرف 2 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جب کہ حریف ٹیم نے ہدف اننگز کی پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔اگالینڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ سپر سیریز ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی میچ سے دنیائے کرکٹ میں اپنا منفرد نام بناتے ہوئے ایسے ریکارڈ قائم کیے جو اب تک کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہیں بنائے گئے۔ ٹیم کا 2 رنز پر آؤٹ ہونا، 50 اوورز کے میچ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین مجموعہ ہے۔
ٹیم کا واحد رن اوپنر مینکا نے بنایا جنہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ اننگز کے چھٹے اوورز میں حریف بولر سورابھیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئیں جب کہ ایک رن وائیڈ بال کی صورت ٹیم کے کھاتے میں گیا، ناگالینڈ کی 9 کھلاڑی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔ ناگالینڈ کی بولرز نے پہلی ہی گیند وائیڈ کی جب کہ اگلی گیند پر مخالف ٹیم کی اوپننگ بلے باز نے چوکا لگا کر قصہ تمام کردیا۔اس سے قبل بھی ناگالینڈ کی ٹیم یکم نومبر ’منی پور‘ سے مقابلے میں بھی اپنی غیرمعمولی ’ پرفارمنس ‘ کی وجہ سے خبروں میں آئی تھی، جس میں ان کی بولرز نے 42 وائیڈز بالز کی تھی۔