خبرنامہ پاکستان

بھارتی وزارت داخلہ کا اعتراف شکست ہے، سید علی گیلانی

بھارتی وزارت

بھارتی وزارت داخلہ کا اعتراف شکست ہے، سید علی گیلانی

سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے آرمڈ فورسز سپیشل پاورزا یکٹ اور دیگر کالے قوانین کو مقبوضہ علاقے میں بدستور نافذ العمل رکھنے کافیصلہ دراصل کشمیریوں کی تحریک آزادی کے آگے اس کااعتراف شکست ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آٹھ لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی اہلکاروں نے گزشتہ 28 برسوں کے دوران آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کی مدد سے قتل وغارت اور ظلم وجبر کی ایک سیاہ ترین تاریخ رقم کی ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو عوام سے دور رکھنے کیلئے انہیں گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں مسلسل نظر بند رکھا جا رہا ہے جبکہ خود انہیں گزشتہ آٹھ برسوں سے گھر کی چار دیواری تک محدود کر دیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود مزاحمتی قائدین کے حوصلوں اور ارادوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت آخر کب تک کالے قوانین کے سہارے جموں وکشمیر کو اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے ۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ تایخ اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا کی کسی بھی تحریک آزادی کو آج تک طاقت کے بل پرکچلا نہیں جاسکا لہذا بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ جموں کشمیر کی زمینی صورتحال کو تسلیم کر کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے ۔ سید علی گیلانی صاحب نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے سید علی گیلانی نے معراف قلمکار، شاعر اور صحافی مقبول ساحل کے انتقال پُر گہرے رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کی دُعا کی ہے۔