خبرنامہ پاکستان

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر مسلسل دوسرے دن دفترخارجہ طلب

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر مسلسل دوسرے دن دفترخارجہ طلب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو مسلسل دوسرے دن بھی دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے بھمبر سیکٹر میں شہری ظفر اقبال کی شہادت اور اس کی بیوہ اور بچے کے زخمی ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے تحمل کے باوجود بھارت مسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت نے 415 مرتبہ سے زائد جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 20 شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے۔
ایل او سی: بھارتی فائرنگ سے 70 سالہ بزگ شہید، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال 1970 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ گذشتہ روز بھی ایل او سی پرکوٹلی، جندروٹ اور چڑی کوٹ سیکٹرز پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے 70 سالہ بزرگ محمد نذیر شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں، جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔