خبرنامہ پاکستان

بھارتی کا چہرہ ایک بار پھر دنیا پر بے نقاب ہو گیا: مفتی عبدالرحمن

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابدنے کہا ہے کہ بھارتی سفارت کاروں کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے سے بی جے پی سرکار کا چہرہ ایک بار پھر دنیا پر بے نقاب ہو گیا ہے سفارت کاروں کے روپ میں جاسوس بھیجنا ہندوستانی ایجنسیوں کا پرانا وطیرہ ہے۔ وہ جماعۃ الدعوۃ کے مرکزخیبر میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگوکر رہے تھے ۔ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے سے امت کے شیرازے کو بکھیرنے کی کوشش کی گئی بیت اللہ مسلمانوں کو متحد رکھنے کا مرکز ہے ظلوم کشمیری چار ماہ سے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں کرفیو کے باعث ان کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں عورتیں اور بچے بھی قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں گزشتہ ساڑھے تین ماہ میں 9 ہزار بچے گرفتار ہوئے عورتیں کا کردار بھی مثالی ہے غاصب افواج نے آسیہ اندرابی اور دختران ملت کی دیگر خواتین رہنماؤں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کرنا بہت ضروری ہے بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشت گردی بے نقاب کرنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کریمیڈیا کا مسائل کو اہم اور غیر اہم بنانے میں بڑا کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے فاقوں کی نوبت آگئی ہے حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے یو این کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کشمیریوں کی درست ترجمانی کی، لیکن کشمیریوں کے لیے خطابات اور بیانات سے آگے بڑھنا ہوگا۔اپنی مذموم سرگرمیاں چھپانے کیلئے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملہ کیخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں بیرونی قوتیں سعودی عرب کا گھیراؤ کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں حوثی باغیوں کی جانب سے سرزمین حرمین شریفین پر میزائل حملے بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں۔ تحفظ حرمین شریفین کا فریضہ ادا کرنے میں کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہے گا۔