خبرنامہ پاکستان

بھارتی ہائی کمشنرکا چالان

بھارتی ہائی کمشنرکا چالان

اسلام آباد:(ملت آن لائن)موٹر وے پولیس نے کالا شاہ کاکو کے قریب پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا مقررہ رفتارسے زیادہ تیزگاڑی چلانے پرچالان کردیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اسلام آباد سے براستہ موٹروے لاہورجارہے تھے کہ کالا شاہ کاکوکے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پٹرولنگ آفیسر اعجاز انجم نے ان کا چالان کردیا۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اجے بساریا موٹروے پر مقررہ حد سے زیادہ رفتارپرگاڑی چلارہے تھے، جس پران کا 750 روپے کا چالان کیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وسیم اکرم سمیت کئی اہم شخصیات کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوچکا ہے۔

………………..
……اس خبر کو بھی پڑھیے…….

بھارت؛ وجے روپانی نے دوسری مرتبہ حلف اٹھالیا

گاندھی نگر(ملت آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء وجے روپانی نے دوسری مرتبہ وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب منگل کو دارالحکومت گاندھی نگر میں ہوئی جس میں وزیر اعظم نریندرا مودی، بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور کئی ریاستوں کے وزراء اعلی نے شرکت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 182 رکنی ریاستی اسمبلی میں بی جے پی نے 99 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو سابقہ اسمبلی میں 115تھی۔ بی جے پی کی اعلی قیادت نے گجرات میں وجے روپانی کو وزارت اعلی اور نیتن پٹیل کو نائب وزیر اعلی کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔