خبرنامہ پاکستان

بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

پاکستان:(ملت+اے پی پی)پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرلیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو بھمبر سیکٹر میں 7پاکستانی فوج کے جوانوں کی شہادت پر طلب کیا ہے ۔ طلبی کے سمن میں کہا گیا ہے کہ آج دفتر خارجہ آئیں ،پاکستان اس سے قبل بھی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو طلب کرچکی ہے۔