خبرنامہ پاکستان

بھارت ایسا ہرگز مت کرے: صدرآزاد کشمیر

بھارت ایسا ہرگز مت کرے: صدرآزاد کشمیر
واشنگٹن:(ملت آن لائن) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے واشنگٹن میں دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی غفلت کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے اور کشمریوں پر بھارتی ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان اس بھول میں نا رہے کہ وہ مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر حل کر سکتا ہے۔ کشمیری عوام آزادی کا علم تھامے ہوئے ہیں اور وہ کوئی دہشت گردی نہیں کر رہے۔ کشمیریوں کی وفا ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔