خبرنامہ پاکستان

بھارت دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد ہے، مشعال ملک

بھارت دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:(ملت آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاکردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نےریاستی دہشتگردی کی انتہاکردی ہے،سرچ آپریشن کے نام پرنہتے کشمیریوں کوشہید کیا جارہا ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت دنیاکا سب سے بڑادہشت گردہے، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی زندگی غیرمحفوظ ہے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کوعالمی اداروں میں اٹھانے کامطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی وحشیانہ کارروائی کا فوری نوٹس لے۔
دنیا کو آنکھیں اور کان کھول کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا
گذشتہ روز حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ دنیا کو آنکھیں اور کان کھول کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ہندوستان کا رومانس بڑھتا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے دنیا اندھی ،بہری اور بے حس ہو چکی ہے، جس پر افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشتگردی مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ انڈیا کے خلاف لڑنی چاہئے، کشمیریوں کے جنازوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی جا رہی ہیں جبکہ سرچ آپریشنز کے نام پر کشمیریوں کو بے عزت کیا جاتا ہے۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر مظالم کے بعد مذمت کرنا عالمی فیشن بن گیا ہے۔ عالمی اداروں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاق سمجھ لیا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ڈرامے بازی کر رہی ہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی لاشیں نہ دیکھ سکنے والی انسانی حقوق کی گونگی بہری عالمی تنظیموں کو بند کردینا چاہئے۔