خبرنامہ پاکستان

بھارت سے جب مذاکرات ہوئےتوبرابری کی سطح پرہونگے: عبدالقادربلوچ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے برابری کی سطح پر ہونگے،جس میں مسئلہ کشمیر ایجنڈے کا لازمی حصہ ہوگا،کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے رینجرز کو اندرون سندھ کارروائیوں کی اجازت دی جانی چاہیے۔وہ بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کراچی میں بڑے پیمانے پر رینجرز کے ذریعے آپریشن کیا جائے،آپریشن کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی،اندرون سندھ میں ابھی بھی کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ موجود ہے،جسے توڑنے کیلئے رینجرز آپریشن بے حد ضروری ہے،پولیس سندھ میں موثر کارروائیاں نہیں کر پارہی،رینجرز کو سندھ بھر میں کارروائیوں کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے برابری کی سطح پر ہونگے،جس میں مسئلہ کشمیر ایجنڈے کا لازمی حصہ ہوگا۔(خ م+ ار)