خبرنامہ پاکستان

بھارت سے ٹماٹروں کی درآمد روک دی گئیں

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پاکستان نے مقامی سطح پر ٹماٹروں کی اچھی پیداوار کے پیش نظر بھارت سے ٹماٹروں کی درآمد روک لیں۔وزارت نینشل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری محمد عابد جاوید کے حوالے سے جاری ایک بیان کے مطابق رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ملکی چاول کی برآمد بڑھانے کے لئے چاولوں کی دو نئی ورائیٹیاں متعارف کرا دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باسمتی چاول کی عالمی مارکیٹ میں بڑی ڈیمانڈ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بھارت سے ٹماٹروں کی درآمد روک دی گئی ہے جس کی وجہ ملکی سطح پر ٹماٹروں کی پیداوار طلب کے مطابق پہنچ جاناہے۔