خبرنامہ پاکستان

بھارت سے پہلی خصوصی ٹرین لاہور پہنچ گئی

لاہور: (ملت+اے پی پی) بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین نو سو سکھ یاتریوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین مہمانوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ۔ پہلی ٹرین کے ذریعے تقریباً نو سو سکھ یاتری لاہور پہنچے ہیں ۔ لاہور پہنچنے پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے بے حد محبت کا اظہار کیا ۔ ان کاکہنا تھا وہ اپنے گھر آئے ہیں ۔