خبرنامہ پاکستان

بھارت میں اتنا دم نہیں کہ پاکستان پربُری نظرڈالے: سراج الحق

صوابی: (آئی این پی) صوابی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے ملک میں اندھیرا اور لوڈشیڈنگ ہے ،سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہو رہا ہے ، جو قوت پاکستان کو بری نظر سے دیکھے گی وہ پاش پاش ہو جائے گی ۔ صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اندھیرا اور لوڈشیڈنگ ہے جس کے باعث سرمایا دیگر ممالک میں منتقل ہو رہا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں 41 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ۔ کے پی میں دو روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے ، حکومت ساہیوال میں 29 روپے یونٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کے پی حکومت نے پہلے بار دوسرے صوبوں کو ایک نیا راستہ دکھایا ہے ،پاک فوج کو جو بھی ذمہ داری دی جائے وہ پوری کرتی ہے ۔ راہداری منصوبہ ترقی کا منصوبہ ہے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی ،منصوبہ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ،بھارت میں وہ دم نہیں کہ وہ پاکستان پر بری نظر ڈالے ،جو قوت پاکستان کو بری نظر سے دیکھے گی وہ پاش پاش ہو جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا گزشتہ تین سال میں خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوا ہے ،خیبرپختونخوا میں بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی ہے ،وزیر اعظم غیر ملکی دوروں میں اپنے بھائی کے ساتھ پرویز خٹک کو بھی لے جایا کریں۔ صوابی میں ہی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات موٹر وے خیبرپختونخوا کا بڑا منصوبہ ہے ، جلد پشاور میٹرو منصوبہ شروع کریں گے ۔ منصوبے پر 32 ارب روپے لاگت آئے گی ،صوبے میں میٹرو ٹرین کا عظیم و شان منصوبہ چین کے تعاون سے شروع کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا راہداری منصوبے میں ہمیں اس طرح نظر انداز کیا گیا جیسے ان کے باپ دادا کا منصوبہ ہے ۔