خبرنامہ پاکستان

بھارت میں مرد وخواتین پلیئرز ساتھ کھیلیں گے

بھارت میں مرد وخواتین پلیئرز ساتھ کھیلیں گے
پونے:(ملت آن لائن)بھارت میں مرد وخواتین پلیئرز ساتھ کھیلیں گے۔ اولمپکس گیمز میں شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے مکسڈ فارمیٹ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔ ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری منوج بھور کے مطابق پونے میں ہم پہلی بار اس نوعیت کا ایونٹ منعقد کر رہے ہیں، اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے آبزرور بھی دیکھیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 5 اے سائیڈ ایونٹ میں مرد اور خواتین پلیئرز یکجا ہوکر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، یہ منفرد ایونٹ ہفتے سے چترا پاٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔

اولمپکس گیمز میں شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے مکسڈ فارمیٹ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔ ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری منوج بھور کے مطابق پونے میں ہم پہلی بار اس نوعیت کا ایونٹ منعقد کر رہے ہیں، اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے آبزرور بھی دیکھیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 5 اے سائیڈ ایونٹ میں مرد اور خواتین پلیئرز یکجا ہوکر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے