خبرنامہ پاکستان

بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ میزائل کا تجربہ کر کے سمندری ایٹمی دوڑ کا آغاز کر دیا :دفتر خارجہ

اسلام آباد:(اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ لیجانے والے میزائل کا تجربہ کر کے سمندری ایٹمی دوڑ کا آغاز کر دیا ۔ پیشگی اطلاع نہ دینے پر کوئی بھی پڑوسی ملک اسے اپنے اوپر حملہ تصور کر سکتا ہے ۔ بھارت کی جانب سے ایٹمی میزائل کا تجربہ ، پاکستان کا سخت ردعمل ، تجربہ سمندری ایٹمی دوڑ کا آغاز قرار ، پیشگی اطلاع نہ دینا پاکستان پر حملہ تصور ، ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایٹمی وار ہیڈ لیجانے والے میزائل کے تجربے اور پیشگی اطلاع نہ دینے پر سخت تشویش ہے ۔ آگاہ نہ کرنے پر کوئی بھی ملک تجربے کو اپنے اوپر حملہ تصور کرسکتا ہے ۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت افواج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور افغانستان میں حالیہ دہشت گرد کے حملےکی مذمت کرتے ہیں ۔