خبرنامہ پاکستان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے: عبد الباسط

بھارت نے مقبوضہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے: عبد الباسط

اسلام آباد:(ملت آن لائن) بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ 4 دہائیوں میں 1 لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبد الباسط نے یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ 4 دہائیوں میں 1 لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا ہے۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے دے کر مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہے۔ عبد الباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پرویز مشرف نے پہنچایا۔ مسئلہ کشمیر بھارتی سازشوں کی وجہ سے آج تک حل نہ ہو سکا۔ ’کشمیر سے متعلق پاکستان کا مقدمہ کمزور ہے، مضبوط بیانیہ دینا ہوگا‘۔