خبرنامہ پاکستان

بھارت پاگل ہوگیا، پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی: (ملت+ آئی این پی) بھارت نے پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ کا کہناہے کہ اسلام آباد نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی ختم نہیں کی تو سندھ طاس معاہدہ ختم کیا جاسکاہے۔ ترجمان نے نئی دہلی میں بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی ملک سے معاہدے کیلئے دونوں ممالک میں تعاون اور اعتماد کی فضا کا قائم ہونا لازمی ہے،لیکن موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار واضح ہے۔ جس کے باعث سندھ طاس معاہدہ پر قائم رہنا مشکل ہے۔بھارتی حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت نے انیس سو اسنٹھ میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ معاہدے کے تحت بھارت، پاکستان جانے والے دریاں کا صرف بیس فیصد پانی استعمال کرنے کا مجاز ہے۔