خبرنامہ پاکستان

بھارت کا سرحد پارمداخلت کابےبنیاد الزام، پاکستانی ہائی کمشنرطلب

نیو دہلی: (اے پی پی) بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار۔ سرحد پار مداخلت کے الزام میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر اور عبد الباسط کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ نے سرحد پار مداخلت کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ بھارت میں گرفتار پاکستانی شہری بہادر علی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ بہادر علی گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے گرفتار ہوا تھا اور بھارت کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔