خبرنامہ پاکستان

بھارت کشمیریوں کےحقوق دیئے بغیرمسئلہ کشمیرحل نہیں ہوسکتا:سرتاج

اسلام آباد (آئی این پی) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا‘پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے‘ پاکستان اورخطے میں امن کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے۔ ریڈیو پاکستان سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے کیونکہ پاکستان اورخطے میں امن کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا پاکستان آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سماجی اقتصادی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا الزام لگاتار پاکستان پر عائد کررہا ہے۔ (ن غ)