خبرنامہ پاکستان

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے جہلم کا پانی روک لیا

اسلام آباد :(ملت+اے پہی پی) بھارت نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کے بعد آبی دہشت گردی بھی شروع کردی، آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے جہلم کا پانی روک لیا۔ سی پیک منصوبے پر خوفزدہ بھارت پاکستان مخالف سازشوں سے باز نہ آیا زمینی جارحیت کے بعد بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے جہلم کاپانی روک لیا ہے۔ دریائے جہلم پر پانی روکنے کے بعد منگلا کے مقام پرپانی کی آمد صرف پانچ ہزارتین سوکیوسک رہ گئی ہیں جبکہ پانی کی قلت کے باعث پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گندم کی بوائی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے پر حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، بھارت متعدد مرتبہ پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان کرچکا ہے۔ بھارت اس سے قبل دریائے چناب کا پانی بھی روک چکا ہے جس کی وجہ سے کئی نہریں بند ہوگئی اور ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد خطرناک حد تک کم ہوگئی۔ چند روز قبل بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کے لئے دریائے سندھ پرنئی نہریں بنانے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا ، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی بڑی مقدار میں ذخیرہ کرنے کے لئے مغربی دریاؤں پر نہریں بنائی جائیں گی۔