خبرنامہ پاکستان

بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے میں کوئی حقیقت نہیں :جلیل عباس

نیویارک ،، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ حقیقت سے بہت دور ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ضرور ہوئی ہے جس کو دہلی نہ جانے کیوں سرجیکل سٹرائیک کا نام دے رہا ہے ۔ پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی نے کہا بھارت اس بات کا خیال رکھے کہ امن کا خواہشمند ہونے کے ناتے نہیں چاہتے کہ دو جوہری پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آئے ، بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ حقیقت سے بہت دور ہے ، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ضرور ہوئی جس کو دہلی نہ جانے کیوں سرجیکل سٹرائیک کا نام دے رہا ہے ۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا تاثر درست نہیں ، بھارت نے سارک چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ایک سوال پر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی بھی عسکریت پسند تنظیم سب کے خلاف کارروائی کی گئی ، اس آپریشن میں 4000 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے –