خبرنامہ پاکستان

بھارت ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کرے: خورشید

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکول وین پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کرے،بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھے موجودہ حالات میں وزارت خارجہ کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر بلااشتعال فائرنگ بھارت کی کھلی دہشتگردی ہے،امن پسندقوموں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے،بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،بھارت ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزارت خارجہ کردار ادا کرنے میں ناکام ہے،وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔(خ م)