خبرنامہ پاکستان

بھاشا ڈیم کا منصوبہ، پاکستان نے چین سے رابطہ کر لیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) گلگت بلتستان میں بنائے جانے والے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے 14 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے. اتنی بڑی رقم کے لئے حکومت عالمی اداروں اور مختلف کنسورشیمز سے رابطے کر چکی ہے لیکن ابھی تک خاطر خواہ کامیابی نہیں رہی۔ جس سے 2011 سے شروع ہوئے منصوبے کی تکمیل ابھی خواب ہے۔ ذرائع کے مطابق اب حکومت نے دیرینہ دوست چین سے مدد مانگ لی ہے اور بھاشا ڈیم کو چائینا پاکستان اکنامک کوریڈور میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اگر اس کے لئے گرین سگنل مل جاتا ہے تو پھر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی اور 4500 میگاواٹ کا منصوبہ بجلی بحران میں کمی کے لئے سب سے اہم کردار ادا کرے گا گا۔