خبرنامہ پاکستان

بھٹو کا وارث بھٹو ہی ہو سکتا ہے: غنویٰ بھٹو

گڑھی خدا بخش (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی شہیدبھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ بھٹو کا وارث بھٹو ہی ہو سکتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو، میر مرتضیٰ، شاہ نواز اور بے نظیر بھٹو کوسازش کے تحت قتل کرایا گیا، سندھ حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے، عوام کو حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ وہ پیر کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی 37ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ بھٹو نے ملک کا ایٹمی دفاع مضبوط کیا، ایسے لیڈر کی شہادت سے ملک کو بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہو رہی ہے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے،کراچی کے منتخب نمائندے بھی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، عوام کو خود حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی،بھٹو کا وارث بھٹو ہی ہو سکتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو، میر مرتضیٰ، شاہ نواز اور بے نظیر بھٹو کوسازش کے تحت قتل کرایا گیا۔(اح)