خبرنامہ پاکستان

بھکر کے قریب ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی ، چار افراد زخمی

بھکر کے قریب ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی ، چار افراد زخمی

بھکر:(ملت آن لائن) نواحی علاقہ شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس ریلوے لائن پر پھنسی گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے سے انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں ۔ ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی ہے جبکہ حادثے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور سمیٹ چار افراد زخمی ہوئے ۔ ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے ہیں اور پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے ۔

………..

صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔