خبرنامہ پاکستان

بہادر آباد رابطہ کمیٹی نے جنرل ورکرز کا اجلاس آج بلا لیا

بہادر آباد رابطہ کمیٹی نے جنرل ورکرز کا اجلاس آج بلا لیا

کراچی: (ملت آن لائن) ایم کیو ایم بہادر آباد کی رابطہ کمیٹی جنرل ورکرز کا اجلاس گلشن اقبال میں آج ہوگا، کیا حکمت عملی بنے گی، سب کی نظریں اجلاس پر جم گئیں۔ تفصیلات کے مطابق، ایم کیو ایم بہادر آباد رابطہ کمیٹی نے جنرل ورکز کا آج اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس پہلے ناظم آباد میں بلایا گیا تھا لیکن اب اس کا مقام تبدیل کر کے گلشن اقبال 13 سی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ادھر ایم کیوایم پی آئی بی گروپ بھی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی۔ فاروق ستار کی رہائش گاہ سے متصل گھر میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا۔ پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن 18 فروری کو کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہونگے، ووٹنگ دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ فاروق ستارکا کہنا ہے ان کی یہ پیشکش آج بھی برقرار ہے کہ بہادر آباد والے کہہ دیں، انکے ماتحت کام نہیں کرنا چاہتے، تو وہ راستہ چھوڑ دیں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے پہلے ایم کیو ایم کہیں اور سے چلتی تھی، اب فیصلے رابطہ کمیٹی کرے گی، یہ ذمہ داری مجبوری کی حالت میں لی، کوشش ہے مسائل مل کر حل کریں۔