خبرنامہ پاکستان

بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمے دار ہمیں نہ ٹھہرائیں، فضائیہ چیف

بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمے دار ہمیں نہ ٹھہرائیں، فضائیہ چیف
اسلام آباد(ملت آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ (ایئرچیف مارشل) سہیل امان کا کہنا ہے کہ بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ داری ہمیں نہ ٹھہرائیں اور دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دیگر افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب انہیں کسی صورت دوبارہ یکجا نہیں ہونے دیں گے۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کرتی رہے گی اور ہمیں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا بخوبی اندازہ ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت، ترقی اور تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

سہیل امان نے کہا کہ عوام اور فوج کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ شہدا کی بیش بہا قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔