خبرنامہ پاکستان

بیرون ملک ناجائز اثاثے بنانے کا الزام؛شریف خاندان کو نوٹس جاری

لاہور:(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک ناجائز اثاثے بنانے کے خلاف دائر درخواست پر شریف فیملی کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شریف فیملی نے بیرون ملک اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا ۔ اسی حوالے سے پانامہ لیکس کے انکشافات ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر آچکے ہیں ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شریف فیملی کے بیرون ملک تمام اثاثے ملک میں واپس لانے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے میاں نواز شریف سمیت شریف فیملی کے 6 ممبران کو نوٹسز جاری کرکے 18 اپریل کو تحریری وضاحت طلب کرلی ۔