خبرنامہ پاکستان

بیس کروڑ عوام کے نمائندوں کو لقب دینا قبول نہیں: وزیراعظم شاہد خاقان

بیس کروڑ عوام کے

بیس کروڑ عوام کے نمائندوں کو لقب دینا قبول نہیں: وزیراعظم شاہد خاقان

حافظ آباد: (ملت آن لائن) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کے نمائندوں کو کبھی مافیا، کبھی چور اور ڈاکو کہا جاتا ہے ، 20 کروڑ عوام کے نمائندوں کو لقب دینا ہمیں قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ، اداروں پر بھی ایک دوسرے کا احترام لازم ہے ، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرےشاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے ، کسی اور ادارے کا احتساب نہیں ہوتا ، آج ملک میں صرف ایک ہی ملزم نوازشریف ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کے خلاف بہت سازشیں ہوئیں ، دھرنوں کے باوجود ہم نے ترقی کا سفر جاری رکھا ، غریب افراد کیلئے معیاری طبی سہولتیں نوازشریف کا وژن تھا۔ ان کا کہنا تھا (ن) لیگ وہ جماعت ہے جس نے عوامی مسائل کو حل کیا ، موجودہ حکومت نے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا ، 10ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا جولائی 2018 میں عوام فیصلہ کریں گے ، سینیٹ کے الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا پیسے کے زور پر آنے والے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے، ضمیر خریدنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت سنبھالی تو ملک میں گیس نہیں تھی ، انڈسٹری اور بجلی کے کارخانے بند تھے ، آج ملک میں وافر مقدارمیں گیس موجود ہے۔