خبرنامہ پاکستان

بیماری کے باوجود وزیر اعظم ویڈیو لنک سے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد ….. وزیر اعظم کی منگل کو لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو گی ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف بیماری کے باوجود فرائض سےغافل نہیں ۔ پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم نوازشریف لندن میں بیماری کے باوجود ملکی صورتحال آگاہ ہیں ۔ انہیں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دی جا رہی ہے ، پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ یہ کہنا ہے ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا ، ترجمان کے مطابق نواز شریف پیر کو پاکستان ہائی کمیشن لندن جائیں گے ۔ وہ ویڈیو لنک پر قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم وفاقی وزرا اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کے پرنسپل و ملٹری سیکرٹریز اور دیگر عملہ ان کی معاونت کر رہا ہے ۔ ملکی معاملات میں کوئی تاخیر یا التوا نہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم سرجری کے بعد بھی چیف ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔ برطانیہ میں علاج اور رہائش کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں ۔ میڈیکل ٹیسٹ ، ڈاکٹروں کی فیس بھی ان کے اہلخانہ نے ادا کی ۔ قومی خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی جا رہی ۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ۔ منگل کو وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہوگی