خبرنامہ پاکستان

بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت لیا

بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور:(ملت آن لائن)پاکستان کے ہونہار سپوت سید جعفر رضا نے بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ کم عمر طالب علم سید جعفر رضا نے بینکاک میں پاک-ترک انٹرنیشنل اسکول میں ہونے والے ساتویں بین الاقوامی ریاضی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں پاکستان، سری لنکا، مصر سنگا پور، نائیجیریا، رومانیہ اور کمبوڈیا سمیت 17 ممالک کی 180 ٹیموں کے ریاضی میں مہارت رکھنے والے 600 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
پاکستان سے پاک-ترک انٹرنیشنل اسکول کے مین بوائز کیمپس کے طلبا نے وائس پرنسپل خالد ذیشان کی سربراہی میں مقابلوں میں حصہ لیا اور ایک سونے، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے 22 سے 24 فروری تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہوئے تھے۔