خبرنامہ پاکستان

بیوی کی نازیبا وڈیو اپ لوڈ کرنے والا پنجاب پولیس کا ایس پی اشتہاری قرار

بیوی کی نازیبا وڈیو اپ لوڈ کرنے والا پنجاب پولیس کا ایس پی اشتہاری قرار

لاہور:(ملت آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اپنی بیوی کی نازیبا وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے پنجاب پولیس کے ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب پولیس کےمعطل ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کر لیا اور اس کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
جنید ارشد دوسری شادی کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپنے دوست کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کے لیے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے ان کے اہل خانہ کو بھیجتا تھا۔ جنید ارشد کی بیگم نے اپنے خلاف ہونے والی اس قبیح حرکت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی۔ ایف آئی اے کو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس سارے کھیل کا اصل محرک کوئی اور نہیں بلکہ جنید ارشد ہی ہے، ایف آئی اے نے ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ عدالت سے ان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم عدالت سے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ جنید ارشد جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کے لیے ان کے اہل خانہ کو نازیبا وڈیو بھیجتا تھا فوٹو: فائل