خبرنامہ پاکستان

آسٹریلین کوچ کا بیٹا ٹیم میں شمولیت کا امیدوار

آسٹریلین کوچ کا بیٹا ٹیم میں شمولیت کا امیدوار
سڈنی:(ملت آن لائن) آسٹریلین کوچ ڈیرن لی کیلیے مشکل گھڑی آگئی، چار رکنی ملکی سلیکشن پینل میں شامل ڈیرن اپنے بیٹے جیک لی مین کے ایشز میں امیدوار بن جانے پر فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔ ڈیرن لی کے بیٹے جیک لی مین نے ساؤتھ آسٹریلیا کیلیے عمدہ پرفارمنس سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے دعویداروں میں جگہ بنالی ہے جب کہ 2 برس قبل سی اے کی انتظامیہ نے مفادات سے ٹکراؤ پر ایک اصول وضع کیا تھا تاہم ڈیرن لی مین کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ آسٹریلین کوچ نے کہاکہ میں اس معاملے میں ملوث نہیں ہوں گا، حتمی فیصلہ سلیکشن چیئرمین ٹریور ہونز کریں گے، مجھ سے گذشتہ برس بھی اس بابت سوال ہوا تھا جس پرمیں نے کہا تھا کہ میں ایسی صورتحال میں سلیکشن پینل میں بیٹھنے کی بجائے شراب خانے جانا پسند کروں گا۔

ڈیرن لی کے بیٹے جیک لی مین نے ساؤتھ آسٹریلیا کیلیے عمدہ پرفارمنس سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے دعویداروں میں جگہ بنالی ہے جب کہ 2 برس قبل سی اے کی انتظامیہ نے مفادات سے ٹکراؤ پر ایک اصول وضع کیا تھا تاہم ڈیرن لی مین کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ آسٹریلین کوچ نے کہاکہ میں اس معاملے میں ملوث نہیں ہوں گا، حتمی فیصلہ سلیکشن چیئرمین ٹریور ہونز کریں گے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن انجرڈ ہونے پر بنگلادیش پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے۔ شین واٹسن کو ہیمسٹرنگ انجری مقامی کلب سدرلینڈ کیلیے بولنگ کرتے ہوئے پیش آئی، وہ اس سیزن میں ڈھاکا ڈائنامائٹس سے زیرمعاہدہ تھے لیکن وہ اب فرنچائز کو دستیاب نہیں رہے، دوسری جانب مائیکل کلینگر کو سی اے اور ویسٹرن آسٹریلیا نے بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔