خبرنامہ پاکستان

بیٹی کا پاک فوج کیخلاف بیان،شریں مزاری کا ردعمل

بیٹی کا پاک فوج کیخلاف بیان،شریں مزاری کا ردعمل
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینیر رہنما شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی سے بہت پیار ہے، تاہم پاک فوج سے متعلق نازیبا بیان اور الفاظ سے کسی طور متفق نہیں، ایمان نے جو بیان دیا وہ سراسر اس کی اپنی ذاتی رائے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیر پارٹی رہنما شریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے جاری حالیہ ویڈیو پیغام سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بیٹی کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتی۔رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی کے پاک فوج کے خلاف ویڈیو بیان کی شدید مذمت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ایمان بالغ ہے اور اس کا اپنا نکتہ نظر ہے، ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ ہم ایک دوسرے سے لاتعلق تو نہیں لیکن رائے سے اختلاف ضرور کرسکتے ہیں۔ایمان حاضر مزاری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں اہم اداروں کے خلاف بات کی تھی اور کہا تھا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہو گا توآپ کو بولنا چاہئے، ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔