خبرنامہ پاکستان

بی اے پی میں جام کمال کے نام پر اختلافات سامنے آگئے

صالح محمد بھوتانی،قدوس بزنجو اور جان جمالی بھی وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی خبریں سامنے آرہی ہیں جس سے وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار جام کمال بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں،بی اے پی رہنماؤں جان جمالی اور نوابزادہ طارق مگسی نے بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقاتیں بھی کی ہیں،دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بی اے پی کا ایک حصہ سردار اختر مینگل کی حمایت کا اعلان بھی کر سکتا ہے،بی اےپی میں بننے والی دراڑ سے سردار اختر مینگل کی پوزیشن مزید مضبوط ہو جائے گی جنہیں پہلے ہی ایم ایم اے کی حمایت حاصل ہے جب کہ اے این پی کے اسفندیار ولی نے بھی یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ سردار اختر مینگل کی حمایت کریں گے۔سردار اختر مینگل اس سلسلے میں عمران خان،خورشید شاہ اور اسفندیار ولی سے بھی ملاقاتیں کریں گے