خبرنامہ پاکستان

بی بی کو شہید کرنے والوں کا پیچھا کرتے رہیں گے، بلاول کا اعلان

بی بی کو شہید کرنے والوں کا پیچھا کرتے رہیں گے، بلاول کا اعلان

سکھر:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید دہشتگردی کو للکارنے اور آئین کی پاسداری کے لیے پاکستان آئی تھیں۔ جو بی بی شہید کے اصول تھے وہ میرے ہیں۔ ہم نے بی بی شہید کے الم کو تھام رکھا ہے۔ ہم اس ملک کو بی بی شہید کے خوابوں کی تعبیر دیں گے۔ روہڑی میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں جنھوں نے بی بی کو شہید کیا۔ ہم ان طاقتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جنہوں نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جمع ہو کر بی بی شہید کو خراج تحسین پیش کریں۔

صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔