خبرنامہ پاکستان

بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی ٹیم ڈھاکا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی

بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی ٹیم ڈھاکا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی
ڈھاکا:(ملت آن لائن) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس نے کھلنا ٹائٹنز کو 4 وکٹ سے مات دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پا لی۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس اور کھلنا ٹائٹنز کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں شاہد آفریدی ایک وکٹ لے پائے اور رن بھی ایک ہی بنایا تاہم کیرون پولارڈ55 اور جوہرالاسلام45 رنزبناکر نمایاں رہے جب کہ ٹیم نے ہدف 19.5 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل ناکام سائیڈ نے 5 وکٹ پر 156 رنز جوڑے، کارلوس بریتھ ویٹ 64 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے جب کہ ابوحیدر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علاوہ ازیں دن کے دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے چٹاگانگ وکنگز کو 6 وکٹ سے ہرادیا جب کہ ناکام سائیڈ کے کپتان مصباح الحق نے 16رنز بنائے۔

ڈھاکا ڈائنامائٹس اور کھلنا ٹائٹنز کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں شاہد آفریدی ایک وکٹ لے پائے اور رن بھی ایک ہی بنایا تاہم کیرون پولارڈ55 اور جوہرالاسلام45 رنزبناکر نمایاں رہے جب کہ ٹیم نے ہدف 19.5 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل ناکام سائیڈ نے 5 وکٹ پر 156 رنز جوڑے، کارلوس بریتھ ویٹ 64 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے جب کہ ابوحیدر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔